میانمار کے فوجی سربراہ کا روہنگیا مسلمانوں کے قتل کا اعتراف

میانمار کے فوجی سربراہ کا روہنگیا مسلمانوں کے قتل کا اعتراف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ینگون(مانیٹرنگ ڈیسک)میانمار کے آرمی چیف نے سکیورٹی فورسز اور بدھ متوں کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے قتل کا اعتراف کر لیا ۔میانمار کی فوج کے کمانڈر ان چیف نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں اعتراف کیا ہے کہ راخائن میں اجتماعی قبر سے برآمد ہونے والے روہنگیا افراد نے بدھ متوں کو دھمکی دی تھی جس کے جواب میں انہیں قتل کر دیا گیا۔برمی فوج کے سربراہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جن 10 روہنگیا مسلمانوں کی لاشیں اِن ڈِن نامی گاؤں کے قبرستان سے برآمد ہوئیں وہ بنگالی دہشت گرد تھے۔میانمار کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں اعتراف کیا گیا کہ 10 روہنگیا مسلمانوں کو سکیورٹی فورسز اور بدھ متوں نے قتل کیا، اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف اور معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
اعتراف

مزید :

علاقائی -