پاکستان اور مصر دفاعی سعبوں میں دوفرطہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر متفق

پاکستان اور مصر دفاعی سعبوں میں دوفرطہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر متفق

اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان اور مصر نے دفاع اور فوجی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں کو بھی مصر نے سراہا ہے۔ ترجمان دفاعی پیداوار کے مطابق پاکستان اور مصر کے مابین قاہرہ میں 11ویں فوجی تعاون کمیٹی کا دو روزہ اجلاس بدھ کو ختم ہوگیا اس موقع پر سیکرٹری دفاع ضمیر الحسن نے مصر کی مسلح افواج اور محکمہ دفاع کے اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کی ہیں جبکہ پاکستان اور مصر کے مابین دفاعی تعاون کی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے،ہیں ان دو روزہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن شاہ نے کی جبکہ مصری وفد کی قیادت مسلح افواج کے معاون آپریشنز میجر جنرل موآتی احمد عراقی نے کی، وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فوجی تعاون کمیٹی کے دو ذیلی گروپس فوجی آلات اور تربیت و مشقوں سے متعلق ہیں، اجلاس میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو،ہوئی۔

دفاعی شعبوں میں اتفاق

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...