بھارتی فوج کی تیز رفتا ر گاڑی کی ٹکر سے کشمیری شہری جاں بحق

بھارتی فوج کی تیز رفتا ر گاڑی کی ٹکر سے کشمیری شہری جاں بحق

سرینگر(آئی این پی)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ایک تیز رفتار گاڑی نے ضلع کولگام میں ایک شہری کو ٹکر مار کر جاں بحق کردیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق محمد حسین ایتونامی ایک شہری ضلع کے علاقے ویسو میں بھارتی باڈر سیکورٹی فورس کی ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔ ویسو قاضی گنڈ میں شہری کے قتل پر لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔مظاہرین ایتو کے قتل میں ملوث فوجیوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔ انہوں نے سرینگر جموں شاہراہ پر دھر نابھی دیاجس سے کئی گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہی۔ ایس ڈی پی اوقاضی گنڈ آفتاب احمد نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر کے سرینگر سے فوجی گاڑی کو قبضے میں لے لیاگیاہے۔

کشمیری جاں بحق

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...