وزیراعظم ، 7وفاقی وزرااوروزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف نااہلی کی دائر انٹراکورٹ اپیل کی سماعت آج ہو گی

وزیراعظم ، 7وفاقی وزرااوروزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف نااہلی کی دائر انٹراکورٹ ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، 7وفاقی وزراء، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمدشہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کی نااہلی کے لئے دائر انٹراکورٹ اپیل کی سماعت آج 11جنوری کوہوگی ۔اپیل کنندہ میجر (ر)فیصل نصیر خان نے اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ وزیر اعظم، وفاقی اور صوبائی وزراء نے ذاتی فائدے نہ اٹھانے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفط کا حلف اٹھا رکھا ہے، ماورائے آئین اقدامات کرنے، حکمرانوں کی جانب سے ذاتی فوائد اٹھانے اور حلف کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں نااہل قرار دیا جائے، اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ حلف کی خلاف ورزی کرنے پر درخواست میں بنائے گئے فریقین کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کئے جائیں،جسٹس شاہد کریم نے فیصل نصیر خان کی درخواست مسترد کردی تھی جس کے خلاف انہوں نے یہ انٹرا کورٹ اپیل دائر کررکھی ہے ۔

انٹراکورٹ

مزید : صفحہ آخر