7.5 فیصد اضافی ٹیکس ایف بی آرکے نوٹس معطل

7.5 فیصد اضافی ٹیکس ایف بی آرکے نوٹس معطل

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کی جانب سے پبلک لمٹیڈکمپنیز پر 7.5 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کے خلاف درخواست پر جواب طلب کرتے ہوئے ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹسزمعطل کر دیئے ہیں۔جسٹس شاہد کریم نے یہ عبوری حکم امتناعی ظفیر ٹیکسٹائل ملز کی درخواست پر جاری کیا، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پبلک لمٹیڈکمپنیز کے مطابق اگر شیئر ہولڈرز کو منافع کا 40 فیصد نہیں دیا جاتا تو 7.5 فیصد اضافی ٹیکس عائد ہو گا،درخواست گزار کے وکیل نے دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے نیا اضافی ٹیکس غیر قانونی ہے، انکم آرڈینس کے سیکشن 5(اے )کو غیر قانونی قرار دیا جائے،عدالت ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس معطل کرے، عدالت نے ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس وصولی کے لئے بھجوائے گئے نوٹس معطل کرتے ہوئے ایف بی آر اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیاہے۔

نوٹس معطل

مزید : صفحہ آخر