توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس

توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ظفر اقبال کی درخواست پر سماعت کی جس میں چیف سیکرٹری کی جانب سے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست گزار کے وکیل کے مطابق گورنمنٹ کالج فار ایلیمنٹری ٹریننگ فار ٹیچرز کے سپورٹس کمپلیکس کو پبلک پارک میں تبدیل کیا جارہا ہے ،اس اقدام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا ،عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا،عدالتی حکم کے باوجود چیف سیکرٹری پنجاب نے درخواست پر فیصلہ نہیں کیا جو توہین عدالت کے مترادف ہے ،اس لئے چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

توہین عدالت

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...