ماتحت عدالتوں کو 3سالہ پرانے مقدمات مارچ تک نمٹانے کی ہدایت

ماتحت عدالتوں کو 3سالہ پرانے مقدمات مارچ تک نمٹانے کی ہدایت

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے پنجاب کی تمام ماتحت اور خصوصی عدالتوں کو 3سال پرانے تمام مقدمات مارچ تک نمٹانے کی ہدایت کردی ہے۔اس سلسلے میں تمام سیشن ججوں، خصوصی عدالتوں اور ٹربیونلز کو مراسلہ جاری کر دیاہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں زیر التوا ء 3سال سے پرانے مقدمات مارچ تک نمٹائیں جائیں۔مراسلہ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ماتحت عدالتوں، خصوصی عدالتوں اور ٹربیونلز کی سہ ماہی انسپکشن کی جائے گی،سول اور سینئر سول ججز اپنی عدالتوں کی انسپکشن رپورٹ ہر ماہ متعلقہ سیشن ججز کو بھجوائیں گے،سہ ماہی انسپکشن جنوری، اپریل اور اکتوبر کے مہینوں میں ہوگی اور اس بابت سیشن جج ہائی کورٹ کورپورٹ بھجوائیں گے ،ہائی کورٹ نے ماتحت عدالتوں میں زیر التوا پرانے مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔

مزید : صفحہ آخر