انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے ججوں کا اجلاس 13جنوری کو طلب


لاہور(نامہ نگار خصوصی)پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے ججوں کا اجلاس 13جنوری کو طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں ججوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی۔پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کا اجلاس ہائیکورٹ کے ایڈمنسٹریٹو جج جسٹس عبدالسمیع خان نے طلب کیا ہے ۔اجلاس میں اے ٹی سی کے ججوں کی جانب سے کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملزمان کو سنائی جانے والی سزاؤں کا ریکارڈ بھی پیش کیاجائے گا۔اجلاس میں ججوں کے علاوہ پراسکیوٹر جنرل پنجاب ،ایڈیشنل آئی جی اور آر پی اوز بھی شرکت کریں گے ،اجلاس میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...