نئے عمرہ سیزن میں6لاکھ 57ہزار افراد نے عمرہ کی سعادت حاصل کی

نئے عمرہ سیزن میں6لاکھ 57ہزار افراد نے عمرہ کی سعادت حاصل کی

لاہور(میاں اشفاق انجم سے)نئے عمرہ سیزن میں دنیا بھر میں پاکستان پھر سرفہرست،6لاکھ 57ہزار افراد نے عمرہ کی سعادت حاصل کر کے پہلا نمبر حاصل کر لیا ۔انڈونیشیا 3لاکھ95ہزار 533افراد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ،بھارت2لاکھ64ہزار افراد کے ساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ ترکی ایک لاکھ 56ہزار 547افراد کے ساتھ چوتھے نمبر پر ،ملائشیا ایک لاکھ37ہزار 784پانچویں نمبر پر،الجزائر ایک لاکھ 6ہزار کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہے ہیں، سعودی وزارت الحج کی طرف سے 20سے زائد ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس میں ایران سے عمرہ کے لیے اب تک کوئی فرد نہیں گیا ،مصر کے معاشی حالات خراب ہونے کی وجہ سے وہاں سے بھی چند سو افراد اب تک جا سکے ہیں ،پاکستان میں گزشتہ سال کی نسبت ایک لاکھ 53ہزار زیادہ افراد عمرہ کے لیے گئے ہیں ،انڈونیشیا سے گزشتہ سال سے 86 ہزار زائد افراد نے سعادت حاصل کی ہے ،بھارت سے88 ہزار افراد زیادہ گئے ہیں،ترکی میں 8ہزار افراد زیادہ گئے ہیں،کویت، لیبیا، قطر، فلسطین،نائجیریا ،لبنان ،جنوبی افریقہ،افغانستان،بحرین،عراق، اردن اور امریکہ کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں۔

عمرہ

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...