یو ٹیلیٹی سٹورز کی ناکامی سے ہزاروں ملازمین میں تشویش کی لہر

یو ٹیلیٹی سٹورز کی ناکامی سے ہزاروں ملازمین میں تشویش کی لہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(رپورٹ:اسد اقبال)سر کاری تحویل میں چلنے والے یو ٹیلیٹی سٹورز کی مبینہ ناکامی اور گرتی ہوئی ساکھ کے پس پر دہ کئی کہانیاں پو شیدہ ہیں ۔وفاقی حکومت کی طرف سے سالانہ سبسٹڈی نہ ملنے سے ناقص منصوبہ بندی اور اشیاء کی عدم فراہمی تک کئی ایسی وجوہات ہیں جو یو ٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کو تباہی کے دھانے پر پہنچانے کی ذمہ دار ہیں۔ذرائع کے مطابق یو ٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی ساکھ کومتاثر اوربحران میں دھکیلنے کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹر باقاعدہ سازش کے تحت کام کر رہاہے جس نے ملک بھر میں کئی ماہ تک اوپن مارکیٹ کی نسبت سستا یو ٹیلیٹی گھی و یو ٹیلیٹی آئیل کی سپلائی کو بند کر تے ہوئے صارفین کو بد ظن کیا ۔واضح رہے کہ 2012-13میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی بنیاد رکھی جنہوں نے یو ٹیلیٹی سٹور کے لاکھوں روپے میٹنگز اور کروڑوں روپے تنخواہوں کی مد میں ہڑپ تو کیے تاہم ادارہ کی بہتری کے لیے نہ تو کوئی کام کیا اور نہ ہی یو ٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی 2012کی پالیسی میںآج تک ردو بدل کیا۔جس سے یو ٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے ہزاروں ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے ۔ دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے یو ٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کو سبسٹڈی کی مد میں 26ارب 50کروڑ روپے ادا نہ کر نے پر ادارہ کو دیوالیہ بنایا جا چکا ہے ۔ وفاقی حکومت نے اگر یو ٹیلیٹی سٹور کارپوریشن بورڈ آف ڈائر یکٹرکی ناقص حکمت عملی پر توجہ نہ دی تو یہ ادارہ خسارے کا باعث ٹھہرسکتا ہے جس کے لیے وزارت تجارت کو بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کر نا چائیے کیو نکہ اس سے ڈائر یکٹ اور ان ڈائر یکٹ لاکھوں افراد روزگار سے وابستہ ہیں۔
یوٹیلٹی سٹورز

مزید :

صفحہ آخر -