کوئٹہ، فرنٹیئر کور کے عملے نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا

کوئٹہ، فرنٹیئر کور کے عملے نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان کے علاقے کوہلو میں فرنٹیئر کور کے عملے نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا کر قبضے میں لے لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کو ہلو کے علاقے تحصیل میوند میں سفید نکڑی کے مقام پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے تخریب کاری کی غرض سے سڑک کے کنارے بارودی سرنگ نصب کی گئی تھی جس کو فرنٹیئر کور کے عملے نے ناکارہ بنا کر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا مزید کا رروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔

، فرنٹیئر کور

مزید : صفحہ آخر