ترقی صرف جمہوریت سے ممکن، چکوال الیکشن کا نتیجہ عوامی عدالت کا فیصلہ ہے : نواز شریف

ترقی صرف جمہوریت سے ممکن، چکوال الیکشن کا نتیجہ عوامی عدالت کا فیصلہ ہے : ...

 

لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ(ن) کے مر کزی صدر نوازشر یف سے وزیر اعلی شہبازشر یف،مسلم لیگ (ن)خیبر پختونخواکے صدر امیر مقام اور سینیٹر پرویز رشید کی اہم ملاقاتیں جبکہ میاں نوازشر یف نے کہا ہے کہ ہم آئین قانون اور جمہوریت کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں ،پارلیمنٹ اور جمہوریت کی مضبوطی سے ہی ملک اور ادارے مضبوط ہوں گے ۔ووٹ کا تقد س قائم ہونے سے (ن) لیگ کو نہیں اس ملک اور قوم کو فائدہ ہونا ہے تحر یک عدل ملک وقوم کی آواز بن چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز جاتی عمرہ میں (ن) لیگ کے صدر میاں نوازشر یف سے تینوں شخصیات نے ملاقاتیں کیں جن میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ‘وزیر اعلی بلوچستان کے استعفے سمیت دیگر معاملات کی حوالے سے بات چیت کی گئی اور چکوال کے ضمنی انتخابات میں کامیاب پر سب سے خوشی اور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس کامیابی کو عوام کا (ن) لیگ پر اعتماد کا ثبوت قرار دیا میاں نوازشر یف نے اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کی عوام دوست پالیسوں کی وجہ سے جب بھی کوئی الیکشن آتا ہے عوام شیر کے حق میں ووٹ کر دیکر ثابت کرتے ہیں وہ حکومت اور (ن) لیگ کیساتھ کھڑے ہیں۔ چکوال کے ضمنی الیکشن کا نتیجہ عوامی عدالت کا فیصلہ ہے، عوام نے مسلم لیگ (ن) کی چار سالہ کارکردگی کا پھل دیا ہے، ملک کی ترقی صرف جمہوریت سے ہی ممکن ہے۔ نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے چکوال کے عوام نے ہر سازش کو ناکام بنا دیا ہے، چکوال کے ضمنی الیکشن کا نتیجہ عوامی عدالت کا فیصلہ ہے، ہم عوام کی طاقت سے ملک میں ووٹ کا تقدس بحال کرائیں گے، اب پاکستان میں فیصلہ صرف عوام کریں گے، عوام نے مسلم لیگ(ن) کی چار سالہ کارکردگی کا پھل دیا ہے، ملکی ترقی صرف جمہوریت سے ہی ممکن ہے ۔

مزید : صفحہ آخر