سابق چیف جسٹس آف پاکستان سعید الزماں صدیقی کی پہلی برسی آج منائی جائے گی

سابق چیف جسٹس آف پاکستان سعید الزماں صدیقی کی پہلی برسی آج منائی جائے گی

اسلام آباد،احمدیار(صباح نیوز) سابق گورنر و سابق چیف جسٹس آف پاکستان سعید الزماں صدیقی کی پہلی برسی آج11 جنوری بروز جمعرات کو منائی جائے گی وہ یک دسمبر 1937کو کلکتہ میں پیدا ہوئے تھے1970 کی دہائی میں وہ بار کی سیاست میں سرگرم رہے اور 1980میں سندھ ہائی کورٹ کے جج تعینات ہوئے1990 میں وہ سندھ ہائی کو رٹ کے چیف جسٹس بنے لیکن یہ عرصہ ایک ماہ پر محیط تھا اس کے بعد انہیں سپریم کورٹ میں جج تعینات کیا گیا انہوں نے یکم جولائی سے2000 تک چیف جسٹس آف پاکستان کی خدمات سرانجام دیں میاں نواز شریف کی حکومت کی برطرفی کے بعد جنرل مشرف کی جانب سے عبوری آئینی حکم کے تحت سعید الزمان صدیقی نے حلف نے لیاتھا 2008میں انہیں مسلم لیگ (ن) نے سابق صدر آصف علی زرداری کے مقابلے میں اپنا امیدوار نامزدکیا تھا انہوں نے گورنر کی حیثیت سے11 نومبر کو حلف لیا تھا وہ 11جنوری 2017کو وفات پاگئے تھے

سعید الزماں صدیقی

مزید : صفحہ آخر