شہزادہ ہیری کی منگیتر میگھن نے اپنی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیئے


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی شہزادہ ہیری کی منگیتر اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل نے سوشل میڈیا سے اپنے تمام اکاؤنٹ بند کردیئے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ میگھن مارکل نے فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کو بند کردیا، کیونکہ وہ کافی عرصے سے ان کے استعمال میں نہیں تھے۔میگھن مارکل کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے شاہی محل کا کہنا تھا کہ’’مارکل ان تمام مداحوں کی شکر گزار ہیں جو انہیں سوشل میڈیا پر کئی برس سے فالو کر رہے تھے‘‘۔شاہی محل کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اگر مداح شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے بارے میں کچھ بھی جاننا چاہیں تو وہ شاہی محل کنگسٹن پیلس کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ فالو کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ میگھن مارکل ’’دی ٹِگ ‘‘کے نام سے ایک لائف اسٹائل ویب سائٹ بھی چلاتی تھیں جسے انہوں نے اپریل 2017 میں بند کردیا تھا۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹس

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...