پولیس کا سابق اپم پی اے کے گھر چھاپہ ، تذلیل کے مترادف : قمر الزمان کائرہ

پولیس کا سابق اپم پی اے کے گھر چھاپہ ، تذلیل کے مترادف : قمر الزمان کائرہ

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر الزمان کائزہ نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے حکمرانوں کی ایماء پرلاہورڈویژن کے صدررائے شاہ جہاں بھٹی سابق ایم پی اے کے گھرداخل ہوکرنہ صرف چادرا ور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے بلکہ یہ ہمارے پارٹی کارکنوں کی تذلیل کے مترادف ہے،اس معاملے کومنتقی انجام تک پہنچانے کیلئے احتجاج کے علاوہ تمام آئینی وقانونی راستے اپنائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ننکانہ صاحب میں ڈویژنل عہدیداروں کے اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس کے دوران کیا۔قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ گھروں کی دیواریں پھلانگنے والوں کیخلاف اگرکارروائی نہ کی گئی تو ہم جانیں دینا بھی جانتے ہیں اور لینا بھی کیونکہ ہم نے مارشل لاء کے دور میں آمریتوں کامقابلہ کیا ہے، ہم سیاست کو سیاسی عمل تک رکھنا چاہتے ہیں لیکن اگر کوئی ہماری عزت اُچھالے تو ہم آخری حدتک جانے کیلئے تیار ہیں۔عمران خان کی شادی سے متعلق سوال پرانہوں کے کہا کہ بلاشبہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے لیکن کسی بھی مہذب معاشرے میں اس بات کی اجازت نہیں دی جاتی کہ وہ کسی کے گھر مہمان بن کر جائیں اور اس کی بیوی کو شادی کی آفر کردیںیہ طریق کار غلط ہے۔

قمرالزمان کائرہ

مزید : صفحہ آخر