اسحاق ڈار کی ہجویری ٹرسٹ کے منجمد اکاؤنٹ فعال کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس

اسحاق ڈار کی ہجویری ٹرسٹ کے منجمد اکاؤنٹ فعال کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی )سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار نے اپنے زیر نگرانی چلنے والے ہجویری ٹرسٹ کے منجمد اکاؤنٹ فعال کرنے کی درخواست دائر کردی جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔ گزشتہ روز اسحق ڈار نے احتساب عدالت میں اپنے وکیل کے ذریعے ہجویری ٹرسٹ کے منجمد اکاؤنٹ فعال کرنے کی درخواست دائر کی ۔ درخواست کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔اسحق ڈار کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہجویری ٹرسٹ یتیموں کا ادارہ ہے، اس ٹرسٹ کے تحت چلنے والے یتیم خانے میں 93یتیم بچے رہتے ہیں، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ ہجویری ٹرسٹ کا بینک اکانٹ فعال کیا جائے۔ عدالت نے اسحاق ڈار کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
ہجویری ٹرسٹ

مزید :

صفحہ آخر -