خون کے آخری قطرے تک مادر وطن کے انچ انچ کی حفاظت کرینگے : وزیر دفاع

خون کے آخری قطرے تک مادر وطن کے انچ انچ کی حفاظت کرینگے : وزیر دفاع

لنڈی کوتل (این این آئی) وفاقی وزیردفاع خرم دستگیر نے کہاہے مادر وطن کے انچ انچ کی حفاظت آخری خون کے قطرے تک کرینگے اور د شمن کو منہ توڑ جواب کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان کی سالمیت کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے ۔وزیر دفاع خرم دستگیر،آئی جی ایف سی وسیم اشرف،سیکٹر کمانڈر محمد ارشد نے پاک افغان چیک پوسٹوں کے دورے کے موقع پر کہا پاکستان ہر دشمن کو فوری منہ توڑ جوب کیلئے پرعزم ہے ،انہوں نے بارڈر کا جائزہ لیتے ہوئے کہا بارڈر پر کانٹاتار لگنے سے دہشتگردی میں کافی کمی آئی ہے۔ملک کی سالمیت کیلئے پاک فوج کے نوجوانوں نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں، جب تک پاک فوج کا ایک جوان بھی زندہ ہو کوئی دشمن پاکستان کی طرف غلط نگاہوں سے دیکھنے کی جرت بھی نہیں کر سکتا .وزیردفاع خرم دستگیر،آئی جی ایف سی وسیم اشرف ،سیکٹر کمانڈرمحمد ارشد نے پاک افغان بارڈر پر قائم چیک پوسٹوں کا دورہ بھی کیا۔

مزید : صفحہ آخر