مسئلہ افغانستان کے پرامن سیاسی حل کے حامی ہیں،احسن اقبال

مسئلہ افغانستان کے پرامن سیاسی حل کے حامی ہیں،احسن اقبال

اسلام آباد (آن لائن) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے پاکستان 35 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے اور افغان مسئلے کے پرامن سیاسی حل کا حامی ہے پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں بین الاقوامی این جی اوز کے کردار کو سراہتے ہیں۔ بدھ کی شب وزیر داخلہ احسن اقبال سے غیر ملکی سفیروں کے وفد نے ملاقات کی وفد میں کینیڈا، امریکہ، یورپی یونین اور ناروے کے سفیر شامل تھے ملاقات میں ہم بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں غربت کے خاتمے اور ترقی میں بین الاقوامی این جی اوز کا کردار ہے اور یہ کہ پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔

احسن اقبال

مزید : صفحہ آخر