غیر ت مند قوم جاگ چکی ، ٹرمپ اپنے ڈالر پاس رکھیں ، ہمیں ضرورت نہیں : سراج الحق


پشاور(آن لائن)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ ٹرمپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے ڈالر پاس رکھیں ،پاکستانی قوم کو امریکی ڈالرزکی ضرورت نہیں،ہماری قوم غیرت مند ہے غیرت مند قوم اب جاگ چکی ہے جو اپنے پاؤں پر کھڑاہونا جانتی ہے، ٹرمپ اور اسکے حواریوں کو آقا جاننے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں۔مشرف سے پائی پائی کا حساب لینگے انکے ہاتھ کے پی کے اور بلوچستان کے شہریوں کے خون سے رنگے ہیں۔ اڈیالہ جیل ا ن کا مقدر ہے،نواز شریف کی نااہلی کے بعد سپریم کورٹ پانامہ کیس پر کیوں خاموش ہے،نواز شریف پوچھ رہے ہیں کہ انکو کیوں نکالا گیا تو ہم کہتے ہیں کہ نواز شریف کو روہنگیا ،کشمیر،اور فلسطین کے مسلمانوں سے بے وفائی کرنے پر نکالاگیا ،دنیا گلوبل ویلیج بن چکی ہے میڈیا نے اس گلوبل ویلیج کو کلاس روم میں بدل دیاہے،اب عوام باشعور ہوچکے ہیں مشرق کی خبرلمحوں میں مغرب پہنچ جاتی ہے، حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دنیا کے بزدل بھی پاکستان کو دھمکیاں دے رہے ہیں،ہمارا مقابلہ اسلامی دنیا کی معدنیات پر قبضہ کرنے والی قوتوں، ریمنڈ ڈیوس اور کلبوشن یادیوکے آقاؤں سے ہے، نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں، اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام شروع ہونے والے سٹوڈنٹ ٹیلنٹ ایکسپو2018 کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہم پاکستان کو قائد کے تصور کے مطابق اسلامی و فلاحی مملکت بنانا چاہتے ہیں۔ حکمرانوں نے مغربی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے ہر حد پار کردی لیکن آج پوری دنیا اور باالخصوص پاکستانی عوام دیکھ رہے ہیں کہ مغربی آقاؤں کوخوش کرنے کیلئے حکمرانوں نے قوم کوپوری دنیا میں ذلیل و رسوا کردیا مسلمان اپنے حکمرانوں سے مایوس ہوچکے ہیں اور اسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمارے حکمرانوں نے بیت المقدس کے حوالے سے بے غیرتی کا مظاہرہ کیا ہم کشمیر کو آزاد کرائینگے ، ہمارے تمام ادارے قید ہیں اور ان پر جاگیردار ٹولوں کے قبضے ہیں ،کرپٹ سیاسی قیادت پاکستان کیلئے انتہائی خطرناک ہے انہوں نے ہمیشہ پاکستان کاسودا کیا اپنے بنک اکاؤنٹس میں اضافے اور لوٹی ہوئی رقوم بیرونی بنکوں میں جمع کرانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ۔ہم امیروغریب کا فرق ختم کرینگے،حکومت میں آنے پر ہم تعلیم و علاج اور چھت کی فراہمی جیسی سہولیات فراہم کرینگے،ہم وی آئی پی کلچرو عیش و عشرت کاخاتمہ کرکے پیسے عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کرینگے ۔
سسراج الحق

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...