مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کے ممنوعہ فنڈز کیخلاف درخواستوں پر اعتراضات ختم

مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کے ممنوعہ فنڈز کیخلاف درخواستوں پر اعتراضات ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ممنوعہ فنڈز کیخلاف درخواستوں پر اعتراضات ختم کرکے انہیں ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرلیا، سماعت (آج ) ہوگی ۔ بدھ کو سپریم کورٹ نے ن لیگ اور پی پی پی کے ممنوعہ فنڈز کے حوالے سے تحریک انصاف کی درخواستیں ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیئے۔چیف جسٹس نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور شیریں مزاری کی جانب سے دائر کردہ درخواستوں کی سماعت چیمبر میں کی اور انہیں ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔۔اسد عمر اور شیریں مزاری کے وکیل فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کی مبینہ غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں منظور کر لی گئی ہے جس جس کی سماعت (آج ) جمعرات کوہوگی ۔فیصل چوہدری نے بتایا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی مبینہ غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق درخواست پر اعتراضات ختم ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو فارن فنڈنگ پارٹیاں قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔ درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے غیر ملکی اور ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل کئے۔
مسلم لیگ (ن)

مزید :

صفحہ آخر -