نیٹ میٹرنگ سولر سسٹم کے تحت لیسکو 1.2 میگاواٹ بجلی جنریٹ کرنے میں کامیاب ،ترجمان


لاہور ( پ ر)الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کا ریجن بھر میں نیٹ میٹرنگ پروگرام کے تحت پاور جنریشن کا عمل جاری ہے اور اس ضمن میں اب تک لیسکو کو 1.2میگا واٹ بجلی جنریٹ کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔لیسکو کے ترجمان کی جانب سے جار ی اعلامیے کے مطابق لیسکو ریجن میں نیٹ میٹرنگ پروگرام کو ملنے والی پذیرائی کے باعث اب تک نیٹ میٹرنگ کی 128درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جن میں سے 112درخواستیں ضروری کارروائی کے بعد جنریشن لائسنس کے اجراء کے لیئے نیپرا کو بھجوا دی گئی ہیں۔نیپرا کی جانب سے اب تک 99صارفین کو جنریشن لائسنس جاری کیئے جا چکے ہیں۔لیسکو ترجمان کے مطابق اب تک 74صنعتی اور گھریلو صارفین کے کنکشن انسٹال کیئے جا چکے ہیں۔دریں ازاں لیسکو کے ریجنل ٹریننگ سینٹر میں اورئینٹیشن آن نیٹ میٹرنگ کے نام سے ٹریننگ سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا۔جس میں شعبہ آپریشن سے تعلق رکھنے والے 25ایس ڈی اوز کو نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے تربیت دی گئی۔ریجنل ٹریننگ سینٹر میں ہونے والے اس سیشن میں ڈپٹی مینجر کمرشل طاہر ہمایوں اسسٹنٹ مینجر مارکیٹنگ محمد بشارت مجید نے ایس ڈی اوز کو نیٹ میٹرنگ کنکشن کی ایس او پیز اور مرحلہ وار طریقہ کار کی بابت لیکچر دئیے۔
نیٹ میٹرنگ

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...