آئندہ 12گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا
لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت سیمت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہاجبکہ کوئٹہ سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہا۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت سکردو منفی 11, استور منفی 10، گوپس منفی 09، گلگت منفی 07، بگروٹ منفی06، دیر منفی 05، زیارت , ہنزہ، کالام منفی 04، کوئٹہ، پارہ چنار، قلات منفی03 ، راولاکوٹ, دالبندین، بونجی منفی 02 , دروش، چترال، رسالپور اور مری میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آئندہ 12گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گاتاہم کوئٹہ سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہیگاجبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔
موسم