پنجاب پولیس کی شہریوں سے سختی قابل مذمت ، ناصر حسین شاہ

پنجاب پولیس کی شہریوں سے سختی قابل مذمت ، ناصر حسین شاہ

کراچی (این این آئی)سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ پرامن شہریوں کے ساتھ انتظامی سختی قابل مذمت ہے ۔وہ بدھ کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جمہوری عمل جاری رہنا چاہیے ۔محکمہ آبپاشی کے ملازمین کے مسائل بھی چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر منظور کرلیئے گئے ہیں۔میں نے مذاکرات کرکے انکی ہڑتال ختم کروادی ہے۔ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ ان ملازمین کے جائز مسائل فوری حل کئے جائیں۔

ناصر حسین

مزید : صفحہ آخر