ٹرمپ کے بعد پیدا ہونیوالا خل ختم کرنے کیلئے متفقہ حل کی تلاش ضروری ہے : دفتر خارجہ

ٹرمپ کے بعد پیدا ہونیوالا خل ختم کرنے کیلئے متفقہ حل کی تلاش ضروری ہے : دفتر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ اہداف کے حصول کیلئے پاکستان اور امریکہ کے درمیان موجود خلا پر کرنے کی ضرورت ہے۔ افغان پناہ گزینوں کی پاکستان سے ان کے آبائی وطن واپسی کیلئے امریکہ سمیت بین الاقوامی برادری کو کردار ادا کرنا چاہئے، دہشت گردی کی سرگرمیاں افغان سرزمین سے جاری ہیں ،یہی عناصر یہاں بدامنی پیدا کرنے میں بھی ملوث ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹ کے بعد پیدا ہونیوالے خلا کے خاتمے کیلئے متفقہ حل تلاش کرنا ضروری ہے جس کیلئے دونوں ممالک کو آگے بڑھنا ہو گا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار جاری رکھنے کیلئے چین اور ترکی سمیت دیگر ممالک نے بھی پاکستان کے حق میں بیانات دیئے ہیں۔ پاکستان کے ان تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو نے پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کیجرم کا خود اعتراف کیا ہے۔ بھارتی جاسوسی کیساتھ تعلق میں ملوث دیگر مزید لوگوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ ا ہم نے اس مسئلے کو تمام دستیاب بین الاقوامی فورمز پر اجاگر بھی کیا ہے۔
ترجمان

مزید :

صفحہ آخر -