قصور کے عوام کابیہمانہ قتل پر اظہار افسوس، ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ
قصور(شیخ محمدحسین سے)8سالہ بچی کے ساتھ جنسی تشدد کے بعد قتل کے واقعہ پر شہر میں فضا سوگوار رہی۔تمام کاروباری ادارے بند رہے۔اس دلخراش واقعہ نے قصور کے علاوہ پاکستان بھر کے عوام کو سوگ میں مبتلا کر دیا ۔سیاسی،سماجی،مذہبی شخصیات نے اس بیہمانہ قتل پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور سفاک ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ایم این اے وسیم اخترشیخ نے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ایسے سفاک ملزمان کو جلد سے جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ حاجی صفدر علی انصاری نے کہا کہ اس لرزہ خیز واقعہ نے پورے شہر کی فضا کو سوگوار کر دیا ہے پنجاب حکومت ملزمان کی گرفتاری اور انہیں سزا دلوانے کیلیے پر عزم ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کو جلد کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں۔جی ایاز احمد خاں نے کہا کہ معصوم زینب کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں انہیں عبرتناک سزا دینی چاہیے تاکہ آئند ہ کوئی بھی ایسی مذموم حرکت نہ کر سکے۔ مقتولہ کے والدین اپنی آخرت سنوارنے کے لیے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلیے مکمہ معظمہ گئے ہوئے تھے ان کی دنیااجڑ گئی اللہ انہیں صبر و جمیل اور نعم البدل عطاء فرمائے ۔چوہدری محمداحمد لطیف ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگر اس سے قبل ایسے گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جاتا تو مزید ایسے واقعات جنم نہ لیتے۔ سفاک قاتل کی گرفتاری میں ریاستی اداروں کے ساتھ ساتھ عوام بھی اپنا مثبت کرداراداکریں وہ پسماندگان کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں۔
فضا سوگوار