انصاف دلوانے کیلئے احتجاج یا دھرنا دینا پڑا تو دیں گے

انصاف دلوانے کیلئے احتجاج یا دھرنا دینا پڑا تو دیں گے

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ قصور کا یہ واقعہ پنجاب حکومت کی گڈ گورننس کے منہ پر ایک طمانچہ ہے ۔پنجاب کے حکمران صوبے کی حکومت کو بہتر کرنے کی طرف توجہ دیتے تو اس طرح کا واقعہ پیش نہ آتا ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے عمران خان بھی زنیب کے والدین سے اظہار افسوس کے لئے ان کے پاس جائیں گے ان کی ہدایت پر پی ٹی آئی قصور کی تنظیم زنیب کے والدین کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور جب تک اس واقعہ کے ملزمان کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے اور اگر انہیں انصاف دلوانے کیلئے ہمیں احتجاج یا دھرنے بھی دینے پڑے تو دیں گے ۔

جہانگیر خان

مزید : صفحہ اول