مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کیلئے قانون سازی کی جائے


پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے ایشو آف ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس طرح کی قانون سازی کی جائے اور اس طرح کی گڈ گورننس قائم کی جائے کہ قصور جیسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہو سکیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ اسی شہر قصور میں پہلے بھی اس طرح کے واقعات ہوئے جس میں در پڑدہ پنجاب کی حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے بھی نام آئے لیکن اس واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا نہیں دی گئی جس کی وجہ سے اب پھر قصور جیسا سانحہ رونما ہو گیا زنیب پنجاب کی نہیں بلکہ قوم کی بیٹی تھی اس کی دلخراش موت پر پوری پیپلز پارٹی سوگوار ہے اور اس واقعہ کی شید الفاظ میں مذمت بھی کرتی ہے اور مطالبہ بھی کرتی ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔
مولا بخش چانڈیو

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...