شہبازشریف ، رانا ثنا ء اللہ سمیت پوری پنجاب حکومت ذمہ دار

شہبازشریف ، رانا ثنا ء اللہ سمیت پوری پنجاب حکومت ذمہ دار

ممتاز قانون دان اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے قصور سمیت دیگر مقامات پر بچوں اور بچیوں سے بداخلاقی اور قتل کے جو واقعات ہوئے اس کا ذمہ دار وزیر اعلیٰ شہباز شریف ،رانا ثناء اللہ سمیت پوری پنجاب حکومت ہے ان کیخلاف دہشت گردی اور قتل کا مقدمہ درج کرانے کیلئے عدالت سے رجوع کریں گے جس میں استدعا کی جائے گی کہ مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ساتھ صوبے میں گورنر راج بھی نافذ کیا جائے وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم چیف جسٹس پاکستان کو تجاویز دے رہے ہیں کہ قانونی بنیادی حقوق میں ترمیم کی جائے اور آئندہ سے بنیادی حقوق کا قانون توڑنے پر جہاں واقعہ ہو کسی بچے یا بچی سے بداخلاقی یا ان کا قتل ہو تو ملزم کے ساتھ ساتھ صوبہ کے چیف ایگزیکٹو ،وزیر قانون،وزیر داخلہ کو بھی ملزم قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف بھی قتل کا مقدمہ درج ہونا چاہیے اس کو آئندہ ہونے والی عدالتی اصلاحات میں شامل کیا جائے گا۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...