بے راہروی معاشرے میں رچ گئی ، ملزموں کو نشان عبرت بنانا چاہیے


جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ قصور میں معصوم بچی کا قتل بڑا ہی دردناک اور المناک سانحہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔اور یہ ہمارے معاشرے کے اندر ہی اندر جو تباہی ،خرابی اور بے راہروی رچ بس گئی ہے یہ اسکا ہی شاخسانہ ہے ۔وہ روزنامہ پاکستان کے مقبول عام سلسلے ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ اس واقعہ نے پوری قوم کے کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ایسے واقعات مسلسل پورے پاکستان میں تواتر سے ہو رہے ہیں لیکن اس طرح کے واقعات میں ملوث سفاک مجرم کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں لیکن ہمارے حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔ایسے قاتلوں اور مجرموں کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دینی چاہئے اور اس قبیح جرم پر نشان عبرت بنا دینا چاہئے انہوں نے کہا کہ ہمارا معاشرتی ،معاشی ، تہذیبی طور پر انحطاط کا شکار ہو چکے ہیں ۔حکمرانوں کو اپنی کرسی بچانے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ قوم کو معاشرتی طور پر بے راہ روی سے بچانے کیلئے سخت سے سخت قوانین بنا کر ان پر بلا تفریق عمل کیا جائے ۔
لیاقت بلوچ

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...