سماجی تنظیموں کازینب کے قتل کے خلاف اسلام آبادمیں بھی احتجاج

سماجی تنظیموں کازینب کے قتل کے خلاف اسلام آبادمیں بھی احتجاج

اسلام آباد(این این آئی) قصور میں سات سالہ زینب کے ساتھ زیادتی اور پھر قتل کرنے کے خلاف بدھ کو چائلڈ رائٹس موومنٹ، این اے سی جی،یونائیٹڈ گلوبل آرگنائزیشن آف ڈویلپمنٹ اور دیگر تنظیموں نے نیشنل پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا، جس میں سول زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بچوں کے ساتھ زیادتیوں کی روک تھام اور ملزمان کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے یوگڈ کے چیف ایگزیکٹیو اشتیاق الحسن گیلانی نے کہاکہ سات سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کرنا اور پھر بے دردی سے قتل کرنا بربریت ہے۔ایک طرف بچی کے والدین عمرے کی عظیم فرائض میں مصروف تو دوسری طرف زینب کی اندوہ ناک موت نے لواحقین،اہل علاقہ اور پوری قوم کو سوگ میں مبتلا کررکھا ہے۔بچے قوم کا مستقبل ہیں اگر ان کو تحفظ فراہم نہیں کرینگے تابناک مستقبل کا خواب پورا نہیں کیا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں رونماء ہونے والے واقعات میں ملوث ملزمان کو اگر کیفر کردار تک پہنچایا جاتا تو آج معصوم زینت زندہ ہوتی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس سست روی کا مظاہرے کرنے کی بجائے ملزمان کو گرفتار کرکے نشان عبرت بنائے۔احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ قصورکے باسیوں پر اس سے پہلے بھی آفت ٹوٹ پڑی ہے، جب بچوں کے ساتھ نہ صرف زیادتیاں کی گئیں بلکہ ان کی ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتا رہا۔یہ سلسلہ اب بند ہو نا چاہیے اور حکام بالا کو اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کرنی چاہیءں۔

احتجاج

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...