زینب کا مبینہ قاتل گرفتار ، نامعلوم مقام پر منتقل، ذرائع کا دعویٰ

زینب کا مبینہ قاتل گرفتار ، نامعلوم مقام پر منتقل، ذرائع کا دعویٰ

لاہور(کرائم رپورٹر) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قصور میں ننھی زینب کے مبینہ ملزم کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر کے اس سے تفتیش شروع کر دی ہے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ملزم کو اس کے ایک قریبی ساتھی کے موبائل کی لوکیشن کی مدد سے حراست میں لیا گیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ اس کے علاوہ بھی درجن سے زائد مبینہ ملزم کے رشتے داروں کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔تاہم کسی پولیس افسر نے اس بات کی تصدیق نہیں کی۔

قاتل گرفتار

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...