معصوم زینب کا بداخلاقی کے بعد قتل ، شوبز ستارے بھی اشکبار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) قصور میں کمسن بچی زینب کیساتھ بداخلاقی کے بعد قتل کے ایک اور واقعے نے جہاں پورے ملک کو اشک بار کر دیا ہے وہیں شوبز ستاروں اور فنکاروں کو بھی ہلا کررکھ دیا۔عائشہ عمر، حمزہ علی عباسی سمیت متعدد اداکاروں نے ٹوئٹر پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔نامور پاکستانی اداکار اور میزبان حمزہ علی عباسی نے فیس بک پر ننھی زینب کیلئے آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے مجھے سمجھ نہیں آرہا اس لرزہ خیز واقعے کے بعد میں اپنے احساسات کن الفاظ میں بیان کروں۔ملک کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ سب کچھ اس وقت تک بند نہیں ہوگا جب تک ہم ان حیوانوں اور قاتلوں کو عبرت کا نشان نہیں بنائیں گے۔خوبرو اداکارہ ماورا حسین نے لکھا ’یا اللہ اس قدر ظلم اور جہالت‘ہم بحیثیت قوم بہت شرمندہ ہیں۔ صرف زینب کا واقعہ نہیں بلکہ یہاں نجانے کتنے زیادتی اور قتل کے واقعات ہیں جو انصاف کے منتظر ہیں۔معروف ٹی وی اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا کہ ننھی زینب کی لاش بداخلاقی کے بعد کو ڑ ے دان سے برآمد ہونا انتہائی شرمناک ہے ، واقعے کے متعلق سناتو بہت دکھ ہوایہ سب کیا ہوگیااور ہم اسے دوبارہ ہونے سے کیسے روک سکتے ہیں؟جبکہ فخر عالم نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 'اپنی سیاسی جیت کا جشن منائیں اور دوسروں کی ہار پر خوشی منائیں، جمہوریت کی خاطر دی جانیوالی قربانیوں کے دعوے کریں، کیونکہ قصور میں 7 سالہ زینب کا ریپ ہوا، اسے قتل کیا گیا اور پھر کچرے میں پھینک دیا گیا، لوگوں کے مسائل کے بارے میں سوچتا ہی کون ہے؟
شوبز ستارے

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...