معصوم بچی کا قتل پنجاب حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ، پیپلز پارٹی بلوچستان

معصوم بچی کا قتل پنجاب حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ، پیپلز پارٹی ...

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی، سینئر نائب صدر میر چنگیز جمالی، نائب صدر جان علی چنگیزئی، نائب صدر میر مولا بخش گورگیج، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اعجاز احمد بلوچ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ربانی خان خلجی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حفیظ الملک مینگل، فنانس سیکرٹری ملک حمید کاکڑ، رابطہ سیکرٹری سردار سرور سلیمانخیل، ریکارڈ سیکرٹری جمال عبدالناصر آغا و دیگر نے قصور میں معصوم بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو جان و مال کا تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ قصور میں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے ملزمان کو جلد گرفتارعبرت کا نشان بنادیا جائے تاکہ آئندہ کسی کو اس طرح کا جرم کرنے کی جرات نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ قصور میں پیش آنے والے واقعہ پر احتجاج کرنے والے شہریوں پر پولیس کی فائرنگ کی بھی پیپلز پارٹی مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ شہریوں پر فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور پولیس عوام کے جان و مال میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے پولیس نے بچی کے اغواء کے بعد غفلت کا مظاہرہ کیا جس کی پیپلز پارٹی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غمزدہ خاندان کی غم میں برابر کے شریک ہیں۔

پیپلز پارٹی بلوچستان

مزید : صفحہ اول