زینب قتل کیس ،پنجاب بار کونسل کا آج مکمل ہڑتال کا اعلان

زینب قتل کیس ،پنجاب بار کونسل کا آج مکمل ہڑتال کا اعلان

لاہور(نامہ نگار)پنجاب بار کونسل نے زینب قتل کیس کا مقدمہ دہشت گردی دفعات کے تحت درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ممبر پنجاب بار کونسل فرہاد علی شاہ نے کہا کہ کہ صوبے بھر کی عدالتوں میں کوئی وکیل آج عدالتوں میں پیش نہ ہو۔ پنجاب بار کونسل کا وفد بچی کے والدین سے اظہار یکجہتی کے لیے قصور بھی جائے گا۔ انہوں نے بچی قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ قانونی ماہر آفتاب باجوہ نے کہا کہ بچی کے قتل کے بعد خوف وہراس پھیلا، والدین خوف میں مبتلا ہیں، ایسی صورتحال میں مقدمہ دہشت گردی دفعات کے تحت درج کرکے ذمہ داروں کا سمری ٹرائل کیا جائے۔

مزید : صفحہ اول