ساندہ کے دو سالہ بچے بلال کا7روز بعد بھی سراغ نہ ملا


لاہور(کرائم رپورٹر) اغوا یا پر اسرار طور پر گمشدگی؟ ساندہ کے علاقہ سے دو سالہ بچہ بلال کہاں گیا 7روز گزرنے کے باوجود گھر نہیں پہنچا جس کا پو لیس نے نامعلوم افراد کے خلا ف اغواکا مقد مہ درج کر لیا ہے ،انچارج انوسٹی گیشن واجد گورائیہ نے بتایا ہے کہ جمعہ کے روز بچہ گھر سے غائب ہوا اور واپس نہیں آیا انھوں نے رہائشی گلی سمیت علاقے کے تما م سی سی ٹی وی چیک کر لیے ہیں مگر بچے کے گھر سے جا نے کا کہیں سراغ نہیں مل رہا ۔ اگر اس بچے کو کسی نے اغواکر لیا ہے تو یہ واقعہ انتہائی افسوس نا ک ہے تو اس کے لیے وہ ملز ما ن کی گر فتاری ہر صورت میں عمل میں لا نا چا ہتے ہیں۔ اگر بچہ کہیں غائب ہوا ہے تو ان کی اہل علاقہ سمیت تما م اداروں سے اپیل ہے کہ وہ یہ بچہ مل جانے کی صورت میں انچارج انوسٹی گیشن ساندہ سے فوری رابطہ کر یں۔
گمشدگی

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...