خودکش دھماکے کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل

خودکش دھماکے کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل

کوئٹہ (آئی این پی )کوئٹہ کے علاقے جی پی او چوک پر ہونے والے خود کش دھماکے کی تحقیقات کیلئے سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ۔ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق زرغون روڈ دھماکے کی ٹیم ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے ٹیم میں اسپیشل، کرائم برانچ، سی ٹی ڈی اورسی آئی اے کے نمائندے شامل ہوں گے۔دھماکے کے مقام سے ضروری شواہد جمع کرلئے گئے ہیں خود کش حملہ آور کے جسمانی اعضا کے نمونے بھی حاصل کرلئے گئے ہیں، شواہد اور نمونے فرانزک سائنس لیبارٹری پنجاب بھجوائے جائیں گے۔گذشتہ رات خود کش دھماکے میں چار پو لیس اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید ہوگئے تھے دھماکے میں 8 پولیس اہلکاروں سمیت 27 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

کوئٹہ خود کش

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...