سا نحہ قصور ، خیبرپختونخوا اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی


پشاور(این ا ین آئی)قصور میں معصوم بچی سے زیادتی اورقتل کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی، قرارداد میں ملوث درندہ شخص کوسرعام پھانسی دینے کامطالبہ کیاگیا ہے۔پیپلزپارٹی کی خاتون رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے قصور میں معصوم بچی سے زیادتی اورقتل کے خلاف مذمتی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرالی،قرارداد میں معصوم بچی سے زیادتی کے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے، وفاقی حکومت اورسپریم کورٹ آف پاکستان سے واقعہ کاسخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاگیا ہے،واقعے میں ملوث درندہ صفت شخص کوسرعام پھانسی دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسا واقعہ رونما نہ ہوسکے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...