بہاولپور ، سوائن فلو کی ایک اور مریضہ دم توڑ گئی ، نشتر میں 6نئے مریض داخل

ملتان، بہاولپور (وقائع نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں داخل سوائن فلو کی ایک اور مریضہ چل بسی مرنے والوں کی تعداد 4ہوگئی، نشتر ہسپتال ملتان میں 6نئے مریض داخل کرادیئے گئے۔ تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال میں سوائن فلو کے شبہ میں 6 نئے مریض داخل کرائے گئے ہیں،آئیسولیشن وارڈ میں اس وقت 27مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے14مریض سوائن فلو پازیٹوکے ہیں، 10 مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے،3 مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹو آئی ہے،آئی سی یو میں دو مریض داخل ہیں جن میں سے ایک مریض کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے اور ایک مریض کی لیبارٹری رپورٹس ابھی موصول نہیں ہوئی، سوائن فلو کے شبہ میں اب تک 131 مریض داخل کرائے جاچکے ہیں جن میں 60 مریضوں میں مرض کی تصدیق ہو چکی ہے،اس مرض کے باعث 18 اموات بھی ہوچکی ہیں۔دریں اثناء نشتر میڈیکل ہسپتال ویونیورسٹی حکام کے مطابق ادارہ میں کام کرنے والے ملازمین جن میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف،کلیریکل سٹاف اور کلاس فور کے ملازمین شامل ہیں کو انفلوئنزا سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے،جبکہ میڈیکل و پیرا میڈیکل طلبہ کو بھی ویکسین لگادی گئی ہے،جنیٹوریل سروسز کے ملازمین کو بھی ویکسین لگادی گئی ہے۔ بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق بی وی ہسپتال میں سوائن فلورمیں مبتلا ایک اورخاتون مریض جاں بحق، مرنے والوں کی تعداد چارہوگئی ہسپتال میں سوائن فلوکی ویکسین نایاب مریضوں کی زندگیاں داؤ پرلگ گئیں بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں سوائن فلومیں مبتلا بہاولپورکی رہائشی رضوانہ بی بی جاں بحق ہوگئی رضوانہ سے قبل تین مریض قیص محمد، راحیلہ رحمت اورزبیدہ بی بی جاں بحق ہوچکے ہیں سوائن فلو کے شبہ میں بی وی ہسپتال میں27 مریضوں کوداخل کرایاگیاتھا اسوقت پانچ مریض ہسپتال میں موجود ہیں جن میں سے ایک میں سوائن فلوکی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ باقی کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں ہسپتال میں سوائن فلو کی ویکسین بھی موجود نہ ہے جس کے باعث مریضوں کی ہلاکتیں ہورہی ہیں شہریوں میں شدیدتشویش پائی جاتی ہے اس سلسلہ میں ہسپتال انتظامیہ یامحکمہ صحت کی طرف سے کوئی الرٹ جاری نہیں کیاگیا۔
سوائن فلو

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...