بھارتی سیاستدان کا ’’جوتوں کے ہار ‘‘ سے استقبال

بھارتی سیاستدان کا ’’جوتوں کے ہار ‘‘ سے استقبال

مدھیہ پردیش(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں پانی کے ستائے عوام نے ووٹ مانگنے کیلئے آنیوالے بی جے پی رہنما کو جوتوں کا ہار پہنا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کا رہنما دنیش شرما آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے مدھیا پردیش کے ضلع ڈہر کے علاقے دھموند میں گھر گھر جا کر اپنی جماعت کیلئے ووٹ مانگ رہا تھا۔دنیش شرما نے دیکھا کہ ایک شخص جوتوں کا ہار لیے اس کی جانب بڑھ رہا ہے تو اس نے وہاں سے جانے کی کوشش کی لیکن اس شخص نے جوتوں کا ہار بی جے پی رہنما کے گلے میں ڈال کر ہی دم لیا۔ بی جے پی رہنما کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈالنے والے شخص نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اس طرح کا اقدام کرکے اپنے علاقے میں پانی کی شدید قلت کے مسئلے کو اجاگر کرنا چاہتا تھا۔دوسری جانب بی جے پی رہنما نے کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مصداق بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ میرے اپنے لوگ ہیں اوریقیناً کسی بات پر خفا ہوں گے جس کے باعث انہوں نے ایسا کیا۔

جوتوں کا ہار

مزید : کراچی صفحہ اول