ملک میں سینیٹ اور عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے: مریم اورنگزیب

ملک میں سینیٹ اور عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تمام تر افواہوں کے باوجود پاکستان میں سینیٹ الیکشن اور عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیرمملکت نے کہا کہ مخالفین جو چاہے مرضی کرلیں ملک میں جمہوریت اسی طرح مستحکم رہے گی تاہم انتشار پھیلانے والی قوتوں کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک منتخب وزیر اعظم کو اقامے کی بنا پر گھر بھیجا گیا اور جس کو سسلین مافیااور گاڈ فادر کہا وہ عدالتوں میں پیش ہو رہا ہے جبکہ ایک شخص کھلے عام منتخب وزیر اعظم، منتخب حکومت اور منتخب وزیر اعلی کو گرانے اور پورے ملک میں انتشار پھیلانے کی دھمکی دیتا ہے لیکن کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا، وہ کونسی طاقتیں، نامعلوم مافیا اوگاڈ فادر ہیں جو اس طرح سے ان کو خاص مواقع پر کینیڈا سے بلاتے ہیں،مریم اورنگزیب نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے لہٰذا ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے تمام نقطوں کو عوام جوڑ کر سجھ سکتے ہیں کہ کہا ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے گذشتہ چار سال میں کام کر کے دکھایا ہے، سابق وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور موجودہ حکومت حب الوطنی سے ملک کے لئے کام کر رہے ہیں جبکہ گذشتہ چار سال کے دوران دہشت گردی کے خاتمہ، معیشت کی بحالی، انفراسٹرکچر، سروسز، تعلیم اور صحت سمیت تمام شعبوں میں ہم نے کام کیا ۔

مریم اورنگزیب

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...