عمران خان اخلاق سے عاری ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا ،غلام بلور

عمران خان اخلاق سے عاری ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا ،غلام بلور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آئی این پی )عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور نے عمران خان کی شادی کے حوالے سے کہا ہے کہ جب انسان اخلاق سے عاری ہو جائے تو اس کا سب کچھ تباہ ہو جاتا ہے ،عمران خان اب اخلاق سے عاری ہیں ،انہوں نے ہنستا بستا گھر اجاڑ کر ایک بیوی کو شوہر سے اور بچوں کو ان کی ماں سے جدا کر دیا ہے، آستانوں پر ایسی گھناؤنی حرکتیں کسی مہذب انسان کو زیب نہیں دیتیں،، عمران خان نے اعلی مقام پر فائز خاتون کو اس کے مقام سے محروم کردیا ، لیکن کپتان یاد رکھیں کہ دوسروں کو رسوا کرنیوالے کو اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں رسوا کر دیتا ہے۔ بلور نے اپنے بیان میں کہا کہ۔ ہماری کچھ مشرقی روایات اور اخلاقیات ہیں،عمران ان سب حدوں کو پھلانگ گئے ہیں، صوبائی حکومت کی جانب سے آئمہ کرام کیلئے مقرر کردہ وظیفہ کو اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابرحکومت کی جانب سے مقرر کردہ وظیفہ آئمہ کرام کی بے توقیری کے مترادف ہے،وظیفہ کم از کم25ہزار روپے مقرر کیا جانا چاہئے ، حکمران خود مختلف پراجیکٹس میں اربوں روپے کے گھپلے کرنے میں مصروف ہیں جبکہ غریب عوام کومہنگائی کے اس دور میں منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے۔ صوبائی حکومت ساڑھے چار سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود مرکز سے صوبے کے حقوق حاصل نہیں کر سکی ، حکومت کی تمام پالیسیاں ناکام ہیں اور صوبے کیلئے کچھ بھی ڈیلیور نہیں کیا جا سکا ۔ اگر ایک ہفتہ کے اندر گیس پریشر میں کمی کو دور کر کے گیس کی فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو اے این پی اس کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی ، گیس ہمارے صوبے کی اور اس پر پنجاب نے قبضہ کر رکھا ہے ،شدید سردی کے موسم میں گیس بندش سے بچوں میں مختلف قسم کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ کسی بھی قسم کا جانی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ داری صوبائی و مرکزی حکومت پر ہو گی۔
بلور