خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ بہبود آبادی کا اجلاس


پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ بہبود آبادی کا ایک اجلاس ایم پی اے نسیم حیات کی زیر صدارت بدھ کے روز اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی رومانہ جلیل ، یاسمین پیرمحمد خان، سلیم خان، سیکرٹری بہبود آبادی فضل نبی خان ، ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی نور افضل اور محکمہ قانون کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ بہبود آبادی کی 28 عدد پرانی گاڑیوں کی نیلامی کے سلسلے میں تفصیلی بحث ہوئی۔ کمیٹی نے کافی غور و خوض کے بعد محکمہ بہبود آبادی کو ہدایت کی جائے کہ پاپولیشن کے ضلعی افسران کو مذکورہ گاڑیوں کے بارے میں مجاز اتھارٹی سے جلد منظوری لیکر نیلام کرنے کی ہدایت کی تا کہ گاڑیاں مزید خراب ہونے سے بچ سکیں۔کمیٹی نے متفقہ طور پر سفارش کی کہ محکمہ صحت کی طرز پر محکمہ پاپولیشن میں وومن میڈیکل آفیسر کی تنخوا برابر پیکج پر رکھی جائے اور برابر کی مراعات دی جائیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...