ملتان بچاؤ میئر ہٹاؤ تحریک میں وزیر اعلٰیساتھ دیں ملتان ڈویلپمنٹ گروپ
ملتان ( سپیشل رپورٹر)ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کی رابطہ کمیٹی کے چیئرمینوں نے کہا ہے کہ ہماری وزیراعلیٰ پنجاب سے گزارش (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
ہے کہ میونسپل کارپوریشن میں ہونیوالی کرپشن کے خلاف نوٹس لیں اور ملتان بچاؤ نویدالحق کو ہٹاؤ تحریک میں ہمارا ساتھ دیں اور میئر ملتان کو فوری طور پر تبدیل کریں۔ ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئر مینوں مرزا سرفراز بیگ، رسالت خان شیر وانی، جلیل خان بابر، اختر عالم قریشی، رانا اشرف تاج، شیخ رفیق، حامد ارائیں، حاجی صدیق انصاری، ماسٹر سعید انصاری، ضرار خان اور اسلم بھٹہ کہا کہ نے ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کا کوئی سیاسی یا?ذاتی ایجنڈا نہ ہے۔محض ملتان کی عوام ومنتخب چیئرمین،ممبران کے حقوق کے لئے تحفظ کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ہم میئر ملتان کے ذاتی مخالف نہ ہیں۔ہم نے صرف اپنے جائز مطالبات منوانے کے لئے یہ گروپ تشکیل دیا۔اس گروپ کی تشکیل کی نوبت نہ آتی اگر میئر ملتان مسلم لیگ کے منتخب چیئرمینوں کے ساتھ مسلسل ناانصافی نہ کرتے۔جب ہم نے دیکھا کہ ہمیں صرف ٹرخایا جارہا ہے اور صرف چند پسندیدہ لوگوں کو نوازا جارہا ہے ،تو اس کے بعد ہم نے پی ٹی آئی، پی پی پی کے دوستوں سے رابطہ کیا۔ سب دوستوں کی مشاورت سے گروپ تشکیل دیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے گروپ کو 46 چیئر مینوں کی حمایت حاصل ہے اور مزید چیئر مین چند روز میں حمایت کا اعلان کریں گے۔ میئر گروپ کو ہمارے بارے میں کوئی غلط فہمی ہے تو وہ کارپوریشن کا اجلاس بلا لیں اور اپنی غلط فہمی دور کر لیں۔ انہوں نیکہا کہ میونسپل کارپوریشن اس وقت کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے۔افسران و اہلکار میئر کی آشیر باد سے کھلم کھلا کرپشن کررہے ہیں۔ جس کی شکایت کئی مرتبہ میئر سے کی مگر انہوں نے افسران کو کلین چٹ دے دی۔جنرل بس سٹینڈ،پلاننگ و نقشہ برانچ،تجاوزات برانچ،ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کا استعمال،کوٹیشن ورک پر کروڑوں کے کام کروائے جارہے ہیں جوکہ سارا پیسہ ڈائریکٹ میئر کی جیب میں جارہا ہے۔جس کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔ملتان ڈویلپمنٹ گروپ نے جب ان مسائل کی نشاندہی کی تو ہم پر کیچڑ اچھالا گیا۔جب کہ ہم نے نہ کسی کی ذاتی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور نہ ہی غلط بیانی کی۔ہم اپنے جائز مطالبات کے لئے اکٹھے ہوتے ہیں۔ ا نہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے جائز مطالبات کے لیے گروپ بنایا اور میئر کو اپنے مطالبات پیش کیے مگر سابق صوبائی وزیرچوہدری وحید ارائیں کے غلط اور نازیبارویہ کی وجہ سے اب یہ تحریک ’’تحریک عدم اعتماد‘‘کی طرف بڑھنے لگی جس کے ذمہ دار یہ خو د ہیں۔ ہمارے خلاف غلط افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ ان کے درمیان نفاق ہوگیا ہے جو کہ سراسر غلط ہے۔اگر ایسی کوئی بات ہے تو یہ فوراً اپنا اجلاس میڈیا کے سامنے بلائیں اور ہمیں جھوٹا ثابت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری وزیراعلیٰ پنجاب سے گزارش ہے کہ میونسپل کارپوریشن میں ہونیوالی کرپشن کے خلاف نوٹس لیں اور ملتان بچاؤ نویدالحق کو ہٹاؤ تحریک میں ساتھ دیں اور میئر ملتان کو تبدیل کریں۔
ملتان ڈویلپمنٹ گروپ