وفاقی کابینہ نے سردار عبدالمجید دستی کو آئی جی سندھ تعیناتی کی منظوری دیدی


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وفاقی کابینہ نے موجودہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو تبدیل کرکے ان کی جگہ سردار عبدالمجید دستی کو نیا آئی جی مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔ سندھ حکومت نے سردار عبدالمجید دستی، مہر خالق داد لک اور آئی جی پنجاب عارف نواز کے نا مو ں پر مشتمل سمری وفاقی حکومت کو ارسال کی تھی تاہم سمری میں سردار عبدالمجید کو آئی جی سندھ لگانے کی سفارش کی گئی تھی، اے ڈی خواجہ نے آئی جی سندھ کے طور پر کام کرنے سے معذوری ظاہر کی تھی۔تفصیلات کے مطابق سردار عبدالمجید گریڈ22میں ترقی ملنے کے باوجود سندھ میں ہی تعینات تھے تاہم انہیں کوئی عہدہ نہیں دیا گیا تھا کیونکہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ گریڈ 21کے افسر تھے اور سردار عبدالمجید خا ن ان کے ماتحت کام نہیں کرنا چاہتے تھے۔ ذرائع کے مطابق اے ڈی خواجہ نے سندھ سے نکلنے کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا تھا اور در خو ا ست کی تھی کہ وہ اب آئی جی سندھ کے طور پر مزید کام کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں چونکہ صوبائی حکومت ان کیساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے اور ان کے احکامات پرعملدرآمد کی بجائے کام سے روکا جاتا ہے، اے ڈی خواجہ کی درخواست پر وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کیلئے صوبائی حکومت کوسمری ارسال کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر پہلی سمری میں سردار عبدالمجید دستی، آئی جی موٹرویز سید کلیم امام اور ایڈیشنل آئی جی سندھ عبدالقادر تھیبو کے نام پر مشتمل تھی جسے وفاقی کابینہ نے مسترد کر دیا تھا اور صوبائی حکومت کو نئی سمری ارسال کرنے کی ہدایت کی تھی۔ سردار عبدالمجید دستی کی بطور آئی جی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا اور اللہ دینو خواجہ کی خدمات سندھ سے واپس لے لی جائیں گی۔
عبدالمجید دستی

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...