شبقدر میں غیر قانونی ٹریول ایجنسیوں کیخلاف کارروائی ،2 سیل


شبقدر( نمائندہ خصوصی )شبقدرمقامی انتظامیہ اور ڈائریکٹریٹ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کا شبقدر بازار میں غیر قانونی ٹریول ایجنسیوں کے خلاف کاروائی شبقدر مچنی روڈ پر دو ٹریول ایجنسیوں کو سیل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق شبقدر بازار میں غیر قانونی ٹریولز ایجنسیوں کے خلاف ڈائریکٹریٹ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ پشاور کے انسپکٹر جمیل اے سی شبقدر اکرم شاہ اور تحصیلدار شبقدر سرکل ذوالفقار خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ بازار میں غیرقانونی ٹریول ایجنسیوں کے خلاف کاروائی کے دوران مچنی روڈ پر واقعہ صبا انٹرنیشنل اور نجران انٹر نیشنل ٹریول ایجنسی کو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پانے پر مکمل طور پر سیل کر دیا اور ان کا تمام تر ریکارڈ ضبط کر لیا اس موقع پر اے سی شبقدر اکرم شاہ نے شبقدر میڈیا سنٹر کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شبقدر میں تمام تر غیرقانونی کام کرنے والوں کے لئے کوئی جگہ نہیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...