را پاکستان میں دہشتگردی کی آگ بھڑکانے کی کوشش کررہی ہے‘ سہیل احمد


ملتان (سٹی رپورٹر)جماعۃ الدعوۃ ملتان کے مسؤل میاں سہیل احمد نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را پاکستان میں تخریب کاری و دہشت گردی کی آگ بھڑکانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں بلوچستان کو خاص طور پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ پاکستان کے دشمن ہم سے ایٹمی قوت چھیننا چاہتے ہیں۔موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اتحاد ویکجہتی کی ضرورت ہے۔ افغانستان میں شکست (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
کھانے والا امریکہ پاکستان کیخلاف کوئی بڑی سازش نہیں کر سکے گا۔گزشتہ روزاپنے ایک بیان میں میاں سہیل احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف میلی نگاہ ڈالنے والوں کا انجام برا ہو گا ۔پاکستان کے دشمن اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔وقت آگیا ہے کہ پاکستان ایک آزاد پاکستان بن جائے اور حکمران امریکی غلامی سے نکل جائیں۔انہوں نے کہا کہ بیت المقدس یہودیوں کے قبضے میں ہے اور پاکستان کو بھی دھمکیاں مل رہی ہیں مسجد اقصیٰ آوازیں دے رہی، بیت المقدس کی آزادی کیلئے مسلمانوں کو صلاح الدین ایوبی کا راستہ اختیار کرنا پڑے گا۔عالم اسلام کے قلب پر غاصبانہ قبضہ جمانے کی صیہونی و یہودی لابی کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔امریکیوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ یہ علاقائی مسئلہ نہیں ہے۔مسلمان بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کوبرداشت نہیں کریں گے۔
سہیل احمد

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...