بٹ خیلہ ،شانگلہ ،سب انجینئرز کی مطالبات کے حل کیلئے قلم چھوڑ ہڑتال


الپوری(ڈسڑکٹ رپورٹر)شا نگلہ کے مختلف سرکاری محکموں کے سب انجینئر ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال ،مطالبات منظور ی تک احتجاج جاری رہے گا،15جنوری بروز پیرکوبنی گالہ اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان ،احتجاج کرنے والوں میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ،پبلک ہیلتھ،لوکل گورنمنٹ اور مونسپل ایڈمنسٹریشن کے سب انجینئر شامل،مظاہرین نے دفاتر کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈ اٹھا احتجاج ریکارڈ کیا -تفصیلات کے مطابق صوبہ کے دیگراضلاع کی طرح شانگلہ میں بھی آل سب انجینئرایسوسی ایشن کی صوبائی صدر ملک بشیر خان کی کال پر تمام سب انجینئرصوبہ بھر میں احتجاجی مظاہرے اور قلم چھوڑ ہڑتال کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،شانگلہ میں سب انجینئر ا یسوسی ایشن نے ضلعی سطح پر احتجاج ریکارڈ کیا،سب انجینئر ا یسوسی ایشن کے عہدیداروں نے اپ گریڈیشن کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا اور 14جنوری تک ڈیڈ لائن کے بعد جنوری بروز پیرکوبنی گالہ اسلام آباد میں دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے- سب انجینئر ا یسوسی ایشن کے عہدیداروں نے واضح کہا کہ اپ گریڈیشن نہ کرنا سب انجینئرز کے ساتھ سراسر ظلم ہیں بار بار صوبائی حکومت کی یقین دہانیوں کے باوجود اپ گریڈنہیں کیا گیا جبکہ باقی محکموں کے 75ہزار سے زائد ملازمین کا اپگریڈیشن کیا گیا ہیں۔سب انجینئرزورکس ڈیپارٹمنٹ میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں اور سب سے زیادہ ذمہ داری سب انجینئرز پر عائد ہوتی ہے احتجاج کی نگرانی ڈویژنل جنرل سیکرٹری شجاع الملک کررہے تھے۔
بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ) آل خیبر پختونخوا سب انجینئرایسوسی ایشن ضلع ملاکنڈ کی قلم چھوڑ ہڑتال آج دوسرے روز بھی جاری رہی ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر انجینئرامیر سیماب سی اینڈ ڈبلیو اور جنرل سیکر ٹری انجینئر محمد علی ٹی ایم اے نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کہاکہ اپنے مطالبے اپگریڈیشن کی منظوری کیلئے15جنوری کو صوبے بھر کی سب انجینئر برادری بنی گالہ اسلام آباد میں عمران خان کی رہائش گا ہ کے سامنے دھرنا دے گی اور ملاکنڈ کے مختلف محکموں کے سب انجینئرز بھر پور شرکت کریں گے جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں دوسری جانب قلم چھوڑ ہڑتال کی وجہ سے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ٹی ایم اے ایریگیشن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ میں ہرقسم کا کام اور دفتری امور ٹھپ ہوکر رہ گئے جبکہ عوام کونسلرز اور گورنمنٹ کنڈیکٹرز کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...