قصور میں معصوم بچی کا قتل حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے : بلاول بھٹو

قصور میں معصوم بچی کا قتل حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے : بلاول بھٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ معصوم بچی کا اغوا کے بعد زیادتی اور قتل شریفوں کی بادشاہی کے منہ پر طمانچہ ہے، شریف حکمران مسلسل اس طرح کے وحشیانہ واقعات کو نظر انداز کر رہے ہیں، لگتا ہے پنجاب کے کچھ علاقے بچیوں کے لیے جہنم بنا دیے گئے ہیں۔۔اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قصور میں 7 سالہ بچی کے زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ قصور اور شیخوپورہ میں کم بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات مسلسل ہو رہے ہیں، صرف ایک سال میں شیخوپورہ میں زیادتی اور قتل کے ایسے 11 واقعات ہوئے ہیں۔لگتا ہے پنجاب کے کچھ علاقے بچیوں کے لیے جہنم بنا دیے گئے ہیں، شریفوں نے اپنے آپ کو ذمہ داریوں سے بری الذمہ قرار دے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران بطور حکمران اپنے فرائض سے مکمل غافل ہیں، بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث افراد کیلئے شریف برادران کا برداشت کا رویہ ناقابل قبول ہے۔پی پی چیئرمین نے کہا ہے کہ بچوں سے زیادتی اور قتل کے واقعات نے معاشرے کے ہلا دیا ہے، مجرموں سے شریفوں کا نرم رویہ برداشت نہیں کریں گے، بچوں سے زیادتی و قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف کیس دائر کیے جائیں۔بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ معصوم بچوں کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، صدمے کی اس گھڑی میں تمام متاثر خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...