صاف دیہات پروگرام میں 31 جنوری تک توسیع کردی گئی ہے‘ خواجہ انور

صاف دیہات پروگرام میں 31 جنوری تک توسیع کردی گئی ہے‘ خواجہ انور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (بیورونیوز ) حکومت پنجاب نے صاف دیہات پروگرام میں 31جنوری 2018تک توسیع کردی ہے اور دیہی یونین (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
کونسلوں کو صفائی کے لیے مزید 50‘50ہزار روپے جاری کر دئیے گئے ہیں ۔یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خواجہ محمد انور نے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔انہو ں نے بتایا کہ ضلع خانیوال کی دیہی یونین کونسلوں میں 1ٹائم صفائی کے لیے اور ایک ایک لاکھ روپے دئیے تھے اب مزید 50،50ہزار وپے دئیے جارہے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں اور چےئرمین ضلع کونسل سٹیر ینگ کمیٹی کے کنوےئر مقرر کیے گئے ہیں کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر ‘اراکین اسمبلی ‘مئیر‘وائس چےئرمین ضلع کو نسل اور ارکین شامل ہیں ۔کمیٹی صاف دیہات پروگرام کی نگرانی کسیاتھ ساتھ دیگر معاملات کو بھی نمٹائے گی ۔
خواجہ انور