ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کے ایک اور چیئرمین رسالت شیروانی سلاٹر ہاؤس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کے ایک اور چیئرمین رسالت شیروانی سلاٹر ہاؤس کمیٹی کی ...

ملتان ( سپیشل رپورٹر)ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کے ایک اور چیئرمین رسالت خان شیروانی نے میونسپل کارپوریشن کی سلاٹرہاؤس کمیٹی (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔گزشتہ روز ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران رسالت خان شیروانی نے کہا کہ مجھے میئر نے سلاٹر ہاؤس کمیٹی کا از خود چیئرمین بنایا تھا میں نے سلاٹر ہاؤس کی چیئرمین کی خواہش ہر گز ظاہر نہ کی تھی۔سلاٹرہاؤس کا ٹھیکہ ایوان کی منظوری کے بغیر میئر چودھری نویدالحق ارائیں نے اپنے کزن سجاد ارائیں کوبغیر قانونی ضابطے پورے کیا ٹھیکہ دے دیا۔بعد ازاں سجاد ارائیں نے جعلی رسیدیں چھپوا کر ٹھیکے میں لاکھوں کے گھپلے کئے۔اس صورتحال میں میں نے تمام ثبوت اور جعلی رسیدیں میئر کے حوالے کئے مگر کوئی کارروائی نہ کی اور مجھے طفل تسلیاں دیتے رہے۔ اس صورتحال سے دلبرداشتہ ہوکر میں نے آج استعفی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور مستعفی ہوگیا ہوں۔ پریس کانفرنس میں رسالت خان شیروانی نے میڈیا کو بھی جعلی رسیدوں کے حوالے سے ثبوت پیش کیے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹھیکے میں ہونے والے کروڑوں کے گھپلوں کی فوری تحقیقات کرا کر ملزموں کوکیفر کردار تک پہنچائیں۔

رسالت شیروانی مستعفی

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...